کے پی کے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصدملازمین کو رہائشی سہولیات سے آرستہ کرناہے

کے پی کے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصدملازمین کو رہائشی سہولیات سے آرستہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد تمام سرکاری ملازمین کو پلاٹس اور گھروں کی رہائشی سہولیات سے کی فراہمی ہے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ہاؤسنگ حسن محمود یوسفزئی نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے متعلق مختلف سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سابق سیکرٹری یوسف جمال، ایڈیشنل سیکرٹری افسر علی شاہ، ڈپٹی سیکرٹری طفیل خٹک، پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل محمود، اسسٹنٹ سیکرٹری اعجاز احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انورخان، صدر آئی ٹی کیڈر قیصر خان، چیئرمین ایمپلائز کونسل ظفر یوسفزئی اور ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر منظور خان نے شرکت کی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر چیف سیکرٹری کی ہدایات کے مطابق مشاورتی عمل جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ کے پی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی حکمت عملی فیس بک پیچ پر بھی موجود ہے جس میں سرکاری ملازمین اپنی رائے کا اظہار آن لائن بھی کر سکتے ہیں حسن محمود یوسفزئی نے کہا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لئے قانون کے مطابق ایسی زمین حاصل کی جائے گی جو قابل کاشت نہ ہو اور جس میں سڑک اور پانی کی سہولیات بھی موجود ہوں اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں تمام سرکاری ملازمین کو بغیر نفع و نقصان کے تحت پلاٹس اور گھروں کی سہولیات دینگے اس طرح ہاؤسنگ فاؤنڈیشن تین مراحل پر مشتمل ہوگا پہلے مرحلے میں دسمبر2029، دوسرے میں 2039 اور تیسرے مرحلے میں 2049 تک ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو پلاٹس اور گھروں کی رہائشی سہولیات سے مستفید کیا جائے گا.