مشتاق احمد مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا امکان

  مشتاق احمد مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا امکان

  



اسلام آباد(آن لائن) پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر مشتاق احمد مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا امکان، سندھ حکومت نے بھی مشتاق احمد مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ دوسری طرف مشتاق احمد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کے بیچ میٹ ہونے کے سبب اس پوسٹ کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی خدمات واپس وفاق کے حوالے کئے جانے کے مطالبے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں میں سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کا امکان ہے جس کے لئے اسٹیبلشمنٹ ذرائع مشتاق احمد مہر کو اس پوسٹ پر تعینات کئے جانے کے حوالے سے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

مشتاق احمد مہر

مزید : صفحہ آخر