ٹائپنگ کی غلطی یا نالائقی،ایف آئی اے نے عظمی ٰ بخاری کو 2010میں طلب کرلیا
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کو ایف آئی اے کے طلبی نوٹس میں سنگین غلطی،ٹائپنگ کی غلطی یاایف آئی اے کا عملہ بھی نالائق نکلا،ایف آئی اے کے طلبی نوٹس میں 28-1-2010 کی تاریخ لکھ دی گئی،اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو 2019 میں دکھائی گئی۔ایف آئی اے نے مجھے دس سال قبل 2010 میں پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔یایف آئی اے نے مجھے 2010میں طلب کیا ہے یا 2020میں۔قانونی طور پر ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج بھی ہو سکتا ہے۔یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے یا ایف آئی اے نے میرے ساتھ مذاق کیا ہے۔میں ایف آئی اے کے اس طلبی نوٹس پر کنفیوز ہوں۔ایف آئی اے کو اس نوٹس کی وضاحت کرنی چاہیے۔
ٹائپنگ کی غلطی