برائی کے خاتمے کا آغاز اسکی نشاندہی، دہشتگردی واقعات میں کمی آئی ہے: اعجاز شا ہ

  برائی کے خاتمے کا آغاز اسکی نشاندہی، دہشتگردی واقعات میں کمی آئی ہے: اعجاز ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)ا عجاز شاہ نے کہاہے کسی بھی برائی کے خاتمے کا آغاز اس کی نشاندہی سے ہوتا ہے، انصاف کی فراہمی کامیاب معاشرے کا سنگ بنیاد رکھتی ہے، آگہی و شعور سے جرائم کی سطح اور شدت پسند سوچ میں کمی واقع ہو گی، دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور امید کرتے ہیں اس طرح کے پروجیکٹس کی مدد سے ہم اس مسئلے سے مکمل چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔ جمعرا ت کووزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یواین او ڈی سی کے چیف مسعود کریمپیور نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، مسعود کر یمپیور نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو اپنے پراجیکٹ ٹیررزم پری وینشن برانچ کے متعلق بر یفنگ دی۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔ ٹیررزم پری وینشن برانچ کے قیام سے انسداد دہشت گردی میں مدد حاصل ہوگی۔یہ پراجیکٹ نیکٹا کیساتھ مل کر بھی کام کر ے گا۔ مسعود کریمپیور کا کہنا تھا اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے وزارت داخلہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ نے کہایہ ایک بہت اچھی کاوش ہے، اس کیلئے شہریوں میں شعور اور آگہی پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔یواین اوڈی سی چیف نے وزیر داخلہ سے درخو ا ست کی اس منصوبے کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہو گی۔

اعجاز شاہ

مزید : صفحہ آخر