میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکے،عالمی عدالت انصاف

  میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکے،عالمی عدالت انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے میانمارکو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے ہر مکمن اقدامات کرے۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے ہیڈ کوارٹرز میں میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔یہ مقدمہ مغربی افریقا کے مسلم ملک گیمبیا کی درخواست پر شروع کیا گیا تھا۔عالمی عدالت انصاف کے 17 رکنی بینچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں مدعی ملک گیمبیا کو مقدمے کی کارروائی مزید آگے بڑھانے کی اجازت دینے کا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 1948 کے نسل کشی سے متعلق کنونشن کی دفعات کے تحت میانمار روہنگیا مسلمانوں کے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنا ہے۔عالمی عدالت کی جانب سے میانمار کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نسل کشی کی روک تھام سے متعلق 1948 کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور ایسے اقدامات کرے جس سے کسی مخصوص نسل یا گروہ کے افراد قتل نہ ہوں اور انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
عالمی عدالت انصاف

مزید :

صفحہ آخر -