رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس، جواب طلب کرلیا

رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس، جواب طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ دو ران سماعت نیب کے پراسیکوٹر عثمان مسعود اور راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔راجہ پرویز اشرف نے درخواست میں استدعا کی کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں ریفرنس سے بری کیا جائے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی.
رینٹل پاور کیس

مزید :

صفحہ آخر -