وزیراعلیٰ پنجاب کی غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم،مسلح افواج کے سربراہوں سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

  وزیراعلیٰ پنجاب کی غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم،مسلح افواج کے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے سربراہوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ غزنوی بیلسٹک میزائل سے پاکستان کی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ/ مبارکباد

مزید : صفحہ آخر