سی پیک کے پہلے مرحلے کے ثمرات واضح ہونا شروع ہو گئے، وزارت منصوبہ بندی

سی پیک کے پہلے مرحلے کے ثمرات واضح ہونا شروع ہو گئے، وزارت منصوبہ بندی

  



اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اور روڈز کے تحت سمجھ بوجھ سے شروع کیا گیا منصوبہ ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں مکمل ہونے والے منصوبوں نے واضح ثمرات دینا شروع کر دیئے ہیں،سی پیک سے اقتصادی ترقی تیز ہوگی اور عوام کیلئے خوشحالی کا باعث بنیں گی۔جمعرات کو امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سی پیک سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اور روڈز کے تحت سمجھ بوجھ سے شروع کیا گیا منصوبہ ہے، سی پیک میں پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں مکمل ہونے والے منصوبوں نے واضح ثمرات دینا شروع کر دیئے ہیں،سی پیک سے پاکستان میں ترقی کا عمل تیز کریں گے۔ترجمان وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک سے اقتصادی ترقی تیز ہوگی اور عوام کیلئے خوشحالی کا باعث بنیں گی،تمام منصوبے پاکستان کے قوانین اور قواعد کے تحت چل رہے ہیں۔

سی پیک

مزید : صفحہ آخر