چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات

چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں نے انکی رہائشگاہ پر ملا قا ت کی،ملاقات کرنیوالوں میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز مسٹر ٹیری سٹیئرز گونزالیز Mr. Terry Steers-Gonzalez، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر بیری جنکر Mr. Berry Junker اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ محترمہ صدف سعد شامل تھیں۔ سیاسی و اقتصادی امور سے متعلقہ ان امریکی سفارتکاروں نے موجودہ سیاسی امور کے علاوہ اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال باالخصوص پاک امریکہ، پاک، بھار ت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات ہوئی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی را بطے اور تجارت کے علاوہ شعبہ جاتی اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔

امریکی سفارتکار ملاقات

مزید : صفحہ آخر