پاکستانی قونصل جنرل کی ڈائریکٹر جنرل سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی سے ملاقات

پاکستانی قونصل جنرل کی ڈائریکٹر جنرل سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی سے ملاقات

  



جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ میں وزارت محنت و سماجی ترقی (مکہ مکرمہ ریجن) کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ بن احمدسے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے مفادات کی نگہداشت کیلئے وزارت محنت کی کوششوں پرخراج تحسین پیش کیا۔عبد اللہ بن احمد نے جدہ میں بطور قونصل جنرل تقرری پر خالد مجید کا خیرمقدم کیا۔ ڈی جی محنت و سماجی ترقی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے قونصل جنرل کو اپنی وزارت سے متعلق کسی بھی معاملے کے حل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات میں پاکستانی کارکنوں سے متعلق مختلف امور اور ان کی جلد حل کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں ممالک کے مابین انتہائی خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں نے مستقل ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر