اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 25ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 25ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 25 ارکان کی رکنیت بحال کر دی، رکنیت بحال ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے چار اور سینیٹ کا ایک رکن شامل ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کے 9، سندھ اسمبلی کے پانچ، خیبر پختو نخوا اسمبلی کے پانچ اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے،وا ضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلاے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔

رکنیت بحال

مزید : صفحہ آخر