صدر پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کا لاہور کا ہنگامی دورہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں ایک طوفان دورہ کیا۔ انہوں نے بھٹو شہید کیساتھ کام کرنے اور جدوجہد کی علامت سینئر ترین ورکرز سے انکے گھر جا کر ملاقاتیں کیں۔ اس موقع چودھری اسلم گل،ملک عثمان،عاطف چو د ھری ویگر اچھرہ میں رانا مختار، بانی رکن،میاں منیر احمد، باؤ یاسین، چودھری سلیم کے گھر گئے۔ بعدازاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے پاک عر ب سورس رہنما شیخ مقبول کے دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما بیگم شمیم نیازی کے گھر جا کر انکی عیادت کی۔ انہوں نے عاصم محمود بھٹی کے ڈیفنس میں دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نشاط کالونی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کیا جبکہ قمرزمان کائرہ کے اعزاز میں مرزا ندیم بیگ نے ڈنر کا اہتمام کیا۔
کائرہ دورہ