جعلی بنک اکاونٹس، سابق صدر سندھ بنک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

جعلی بنک اکاونٹس، سابق صدر سندھ بنک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس ریفرنس میں سندھ بنک کے سابق صدر بلال شیخ کی ایک کروڑ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیاکیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی عدالت کی بلال شیخ کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں بلال شیخ پر حسن لوائی کی بے نامی کمپنیز کو قرضہ دینے کا الزام ہے یاد رہے بلال شیخ کو نیب نے دس جولائی 2019 لاہور سیگرفتار کیا تھا ۔

جعلی بنک اکاونٹس

مزید :

صفحہ آخر -