اندرون، بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ، 1تاخیر کا شکار

اندرون، بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ، 1تاخیر کا شکار

  



لا ہو ر (این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ جبکہ 1تاخیر کا شکا ر ہوئی۔پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز757،سلام آباد جانے والی اورایر بلیو کی پرواز 386،کراچی جانے والی پرواز 405،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758،پی آئی اے کی مدینہ شریف سے آنے والی پرواز 748اور ایر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 524منسوخ جبکہ ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ علاوہ ازیں ریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے والی اور جانے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارہوئیں۔قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے،کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،پاک بزنس 3 گھنٹے،ملت ایکسپریس 3 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے،خیبر میل 2 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے، تیز گام ایکسپریس2 گھنٹے،جناح ایکسپریس ڈھائی گھنٹے، اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے، شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورجعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر