عدالت عالیہ میں موبائل فونز سگنلزکی بندش معاملہ پروفاقی وصوبائی حکومتوں سے جواب طلب

        عدالت عالیہ میں موبائل فونز سگنلزکی بندش معاملہ پروفاقی وصوبائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں موبائل فونزکے سگنلزکی بندش کے معاملہ پروفاقی وصوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیاہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں،عدالت نے یہ کارروائی مقامی وکیل میاں شبیر اسماعیل کی طرف سے دائر درخواست پر کی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں موبائل فون کے سگنلزنہیں آ رہے، وکلا اور سائلین کو موبائل فون کے سگنلزکی بندش سے بہت پریشانی کا سامنا ہے، موبائل فون سگنلزمیں رکاوٹ آئین کے آرٹیکلز کے منافی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ موبائل فون کمپنیاں اور پی ٹی اے کی ذمہ دار صارفین کو رکاوٹ کے بغیر سگنلزکی فراہمی کو یقینی بنانے اورموبائل فون کے سگنلزمیں رکاوٹ کو فوری ختم کرنے کاحکم دیا جائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -