چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب بار کونسل،تحصیل بار تلہ گنگ کے وفدکی ملاقات
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کیساتھ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھر ی محمد اکرم خاکسار اورتحصیل بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات کرنیوالوں میں ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، غلام سرور نہنگ، حافظ انصارالحق اور اختر حسین بھٹی جبکہ وفد میں تحصیل بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے صدر قاسم اعوان، سیکرٹری فیصل اعوان بھی شامل تھے،اس موقع پررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر بھی بھی موجود تھے۔
ملاقات