ڈی جی وائلڈلائف،ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور کونوٹس جاری

  ڈی جی وائلڈلائف،ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور کونوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چڑیا گھر کی زبوں حالی اور جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرڈی جی وائلڈلائف اورڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل ملک انیق علی کھٹانہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ چڑیاگھرمیں جانوروں کیلئے قدرتی ماحول اور صاف ستھری خوراک کابندوبست نہیں،شیر کے پنجروں کافاصلہ انتہائی کم ہے جس سے بچوں کی زندگیاں داؤ پرلگی ہیں،چڑیا گھرشہرکے وسط میں ہونے کے باعث جانور ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہورہے ہیں،اخراجات آمدنی سے کم ہونے کے باوجودچڑیاگھرزبوں حالی کا شکار ہے،مگرمچھوں کا تالاب پلاسٹک کی بوتلوں سے بھرا پڑاہے،استدعا ہے کہ چڑیا گھر کی حالت بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کاحکم دیاجائے۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر