لاہور ہائیکورٹ نے چینی کے سٹاک کی تفصیلات طلب کرلیں

      لاہور ہائیکورٹ نے چینی کے سٹاک کی تفصیلات طلب کرلیں

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے چینی کا بحران روکنے کے لئے دائردرخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔منیر احمد نامی وکیل کی طرف سے دائر اس درخواست پر عدالت نے متعلقہ اداروں سے چینی کے سٹاک کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔درخواست گزارکی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوگر مافیا چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگی چینی فروخت کررہاہے،چینی کی پیداوار ملکی ضروریات اور طلب سے بہت زیادہ ہے، عدالت چینی کے سٹاک اورطلب ورسد کاریکارڈ طلب کرے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،ناقص حکومتی پالیسوں کے باعث چینی کا بحران شدت اختیار کرنے کااندیشہ ہے،استدعا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کاحکم دیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ہمسایہ ممالک کو چینی برآمد کرنے سے روکا جائے،عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے27جنوری کی تاریخ مقررکی ہے۔

چینی سٹاک

مزید : صفحہ آخر