گندم درآمد فیصلہ،حکومت و دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری

گندم درآمد فیصلہ،حکومت و دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے گندم درآمد کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پرحکومت اور دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے آج 24جنوری کوجواب طلب کرلیاہے،یہ درخواست کسان بچاؤ تحریک کے صدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گندم کابحران پیدا ہوا، گندم کے بحران سے آٹے کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا،بحران سے نکلنے کے نام پروفاقی حکومت نے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گندم درآمدکرنے کاحکومتی فیصلہ ملک اور کسانوں کے مفاد کے خلاف ہے،بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم 31 مارچ کو پاکستان پہنچے گی،سندھ کے زمینداروں کی گندم کی فصل 15 مارچ تک مارکیٹ میں پہنچ جائے گی،اگرگندم درآمد کے فیصلے پرعمل نہ روکاگیا توملکی کسانوں کی گندم فروخت نہیں ہوسکے گی، وفاقی حکومت کو گندم درآمد کرنے سے روکنے کاحکم اوروفاقی کابینہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر