گاڑیوں کی نمبر پلیٹس،سمارٹ کارڈزجاری نہ کرنے کا اقدام چیلنج

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس،سمارٹ کارڈزجاری نہ کرنے کا اقدام چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اورسمارٹ کارڈزجاری نہ کرنے کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی وکیل کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن بروقت کرنے کے عمل میں بری طرح ناکام ہوا ہے، رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ ہونے سے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کئی کئی ماہ تک جاری نہیں ہورہیں،شہریوں سے دو دو سال پہلے فیسیں وصول کی گئیں،محکمہ ایکسائز نے فیسوں کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری نہیں کئے، محکمہ ایکسائز کے نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈزنہ دینے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،استدعاہے کہ اس کے ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

اقدام چیلنج

مزید : صفحہ آخر