نجی سکولز فیسوں میں اضافہ کیخلاف کیس، ڈی آر اے نے رپورٹ پیش کردی

نجی سکولز فیسوں میں اضافہ کیخلاف کیس، ڈی آر اے نے رپورٹ پیش کردی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف کیس میں ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے تعین کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیاگیاہے،نجی سکولوں کو 2018ء سے 3فیصد سالانہ فیس بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے،اس حوالے سے نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے اعتراض اٹھایا گیا کہ فیسوں میں اضافہ کا اطلاق 2017ء سے ہوناچاہیے،فاضل جج نے طلبا کے والدین سے بھی اعتراضات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت27جنوری پر ملتوی کردی،عدالت نے ہدایت جاری کی ہے کہ اضافی فیسوں کی بنیاد پر طلباء کو ہراساں نہ کیا جائے،عدالت نے تعلیمی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ اضافی فیسوں کی عدم ادائیگی پر طلباء کے داخلے اور امتحانات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

سکول فیس کیس

مزید : صفحہ آخر