بھارتی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پھر مسترد

بھارتی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پھر ...

  



نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے۔ بھارتی کی مرکزی وزارت داخلہ نے ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دو طرفہ معاملہ ہے اور اس کو دوطرفہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔وزارت داخلہ نے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ چل نہیں سکتے ہیں۔ بات چیت کا سلسلہ تب ممکن ہے جب پاکستان دہشت گردی پرقابو پائے گا۔واضح رہے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

بھارتی ہٹ دھر می برقرار

مزید : صفحہ اول