پنجاب میں آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن بھی حر کت میں آگیا

پنجاب میں آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن بھی حر کت میں آگیا

  



لاہور (اپنے نمائندے سے)پنجاب میں آٹے کا بحران پر قابو پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن بھی حرکت میں آگیا۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ احمد، اعتزاز گوندل، سمیت دیگر افسران صوبائی دارالحکومت کی فلور ملز میں جا پہنچے،جبکہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے صو بے بھر میں فلور ملز کی چیکنگ شروع کر دی جبکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے فلور ملز کے گندم کے کوٹے، یومیہ پیداوار اور مارکیٹ سپلائی کا جائزہ لیا گیااور اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران نے آٹا بحران کے حوالے سے فلور ملز کے کردار کا جائزہ لیا،محکمہ خوراک اور فلور ملز کا ڈیٹا مرتب کیا۔ منافع خوری اور آٹا بحران میں ملوث فلور ملز کیخلاف کاروائی کا بھی عندیہ دیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن

مزید : صفحہ اول