فواد حسن فواد کے ایک کروڑ کے مچلکے منظور،روبکار جاری کرنے کا حکم

    فواد حسن فواد کے ایک کروڑ کے مچلکے منظور،روبکار جاری کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے ایک کروڑ کے مچلکے منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے،فواد حسن فواد کی جانب سے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں عدالت عالیہ سے ضمانت منظورہونے کے بعد احتساب عدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرادیئے ہیں،گزشتہ روزضمانتی مچلکوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے بعداحتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے آشیانہ کیس میں فواد حسن فواد کے ایک کروڑ کے مچلکے منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

فواد حسن فواد

مزید : صفحہ اول