ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پی ٹی آئی چھوڑکر (ن)لیگ میں شامل

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پی ٹی آئی چھوڑکر (ن)لیگ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرکے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”تبدیلی جائے جہنم میں“۔خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔
حریم شاہ

مزید :

صفحہ اول -