پاکستان میں نچلی سطح پر کرپشن موجود، وزیراعظم اور وزراء کی سطح پر کمی آئی: گورنر پنجاب

پاکستان میں نچلی سطح پر کرپشن موجود، وزیراعظم اور وزراء کی سطح پر کمی آئی: ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے دنیا وزیر اعظم عمران خان کے ''اَمن بیانیہ ''کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے۔ و ز یر اعظم عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔معاشی اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ وہ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں مصنف عارف انیس کی کتاب ''گوروں کے دیس سے ''کی تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انکامزید کہنا تھا پاکستان سفارتی محاذ پر کا میابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور وزیر اعظم نے اپنے دورہ ڈیووس میں حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ ا اور َامن دشمن بھارت کے ایجنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ حکومت کی کامیابی سفارتی پالیسیوں کی وجہ سے ہی دنیا دہشتگردی کیخلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات کی نہ صرف تعریف کر رہی ہے بلکہ دنیا امن کے قیام کیلئے پاکستانی موقف کیساتھ بھی کھڑ ی ہو رہی ہے۔ بھارت کے بدتر ین جنگی جنون اور کشمیر یوں پر مظالم کے باوجود پاکستان امن کی بات کر رہا ہے کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا تر قی وخوشحالی بھی نہیں آسکتی۔عمران خان نے بین الاقوامی اقتصادی فورم پر پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت اور انوسٹمنٹ کیلئے ساز گار ماحول کو بھی موثر انداز میں پیش کیا،عمران خان نے یو این میں کامیاب تقریر کے بعد ڈیووس میں بھی پاکستان کا بھرپور کیس پیش کر کے سنہرا باب رقم کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر واضح کیا پاکستان خطے میں ہونیوالی کسی بھی جنگ میں حصے دار نہیں بنے گاکسی اور ملک مفاد کیلئے اپنے مفادا ت کو قربان نہیں کرے گا۔ عوامی امنگوں کے مطابق عمران خان عوامی خواہشات کی تعبیربن رہے ہیں دنیا بھرمیں سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھانے کاوعدہ کرنیوالے عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے اَمن کے قیام کیلئے پا کستا ن کے بیانیہ کی دنیا بھی تعریف کر رہی ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔ گور نر پنجاب کامزید کہنا تھاکتاب آج بھی بہترین تحفہ ہے،کتاب ”گوروں کے دیس میں“ اوورسیز پاکستانیوں کے دکھ اور مصائب ایک پیرا گراف میں بند کر دیئے گئے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی معنو ں میں دنیا میں پاکستان کے سفیرہیں۔ تحر یک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جو وعدے کیے ان کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دنیا نیوزکے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں وزیراعظم اور وزرا لیول پر کرپشن میں کمی آئی، ہمارے کسی بھی وزیر کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست دان اور بیوروکریسی مل کر گڈ گورننس لا سکتے ہیں۔ سیاست دان بغیر کے بیوروکریسی اپنے منشور پر عمل نہیں کر سکتے۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبہ بیوروکریسی کے حوالے نہیں کیا بلکہ انہیں بااختیار بنایا ہے۔ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز جائز کام نہ ہونے کی شکایات کرتے ہیں۔ ہم نے ان کی شکایات کو دور کرنا ہے۔ ہمیں عوام کے ایشوز کا پورا احساس ہے، انھیں حل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ میڈیا خامیوں کے ساتھ حکومت کی اچھی چیزوں کو بھی ہائی لائٹ کرے۔ سی پیک کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پاکستان کا میڈیا آزاد اور طاقتور ہے۔ میڈیا چھوٹی سی بات کو بڑی بات بنا دیتا ہے تو پھر ہم محسوس کرتے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر پہلے اتنا شور کبھی نہیں ہوا تھا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں نچلی سطح پر لوگ مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ہم ان چیزوں پر فوکس کریں گے۔ وزیراعظم نے اداروں کو طاقتور اور بااختیار بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ اول -