غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہوگئے

      غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہوگئے

  



ڈیووس (این این آئی)غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہوگئے۔امریکی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر مقبول ہو رہا ہے، صحافی و ہدایت کارہ ایما گراہم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی تعریف میں ٹوئٹس کئے۔انہوں نے انٹرویو کا ایک کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان سے ملاقات کر کے وہ بیحد خوش ہیں۔سعودی صحافی نے کہا کہ 24 منٹ کا یہ انٹرویو دیکھنے کے لائق ہے، انہوں نے عمران خان کی تعریف میں لکھا کہ وہ ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں۔ اس ٹوئٹ کو بھی امریکی نشریاتی ادارے سے وابستہ ہدایت کار و اینکر نے ری ٹوئٹ کیا۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے جانے والے وزیر اعظم کاامریکی نشریاتی ادارے کی اینکر ہیڈلی گیمبل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنایا جارہا ہے، پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔کرکٹ سے متعلق سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کل ان کے پاس کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں لیکن بن اسٹوکس زبردست کھلاڑی ہیں۔

غیر ملکی صحافی

مزید : صفحہ اول