ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا، عمران خان

ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا، عمران خان

  



ڈیووس (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا۔ڈیووس میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیووس میں دنیا کی اہم شخصیات سے ملنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے ڈیووس میں پاکستان کا مؤقف عالمی قیادت تک پہنچایا، ڈیووس میں قیام بہت ہی مہنگا ہے، میں حکومت کا پیسا اپنے قیام پر خرچ نہیں کرنا چاہ رہا،ڈیووس میں میرے قیام کو اکرام سہگل اور محمد عمران اٹھارہے ہیں۔ ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول