ریپڈ رسپانس فورس اور سی آئی ڈی انسداد دہشتگردی فورس میں ضم،نوٹیفیکیشن جاری

ریپڈ رسپانس فورس اور سی آئی ڈی انسداد دہشتگردی فورس میں ضم،نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی ریپڈ رسپانس فورس اور سی آئی ڈی کو انسداد دہشتگردی فورس میں ضم کر دیا۔ دونوں ختم کی گئی فورسز کے جوان اور وسائل انسداد دہشتگردی فورس کو دیدئیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ریپڈ رسپانس فورس اور سی آئی ڈی کو سی ٹی ڈی میں ضم کیا گیا ہے۔ اب سی آئی ڈی اور ریپڈ رسپانس فورس کی بجائے صرف سی ٹی ڈی کام کرے گی اور مذکورہ دونوں فورسز کے تمام وسائل بھی سی ٹی ڈی کی ملکیت ہوں گے۔
ریپڈ رسپانس فورس

مزید :

صفحہ اول -