پی ٹی آئی نااہل ترین حکومت،گندم کے بعد چینی بحران آنیوالا ہے،حمزہ

پی ٹی آئی نااہل ترین حکومت،گندم کے بعد چینی بحران آنیوالا ہے،حمزہ

  



لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کوئی غیر آئینی بات نہیں،مسلم لیگ (ن) نے اپنے دروازے سب کے لیے کھول رکھے ہیں،عام آدمی پر عیاں ہو گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی نااہل ترین حکومت ہے گندم کا بحران ہے چینی کا بحران آنے والا ہے،نااہلوں کی حکومت نے کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ پہلے ہی روز کہہ دیا تھا کہ جتنی خدمت ہم نے کی ہے اس سے آدھی بھی کر لیں تو بڑی بات ہو گی،(ن) لیگ کے مقابلے میں حکومت آدھا بھی پرفارم نہیں کر پائی،اشیائے خوردونوش دال چینی چاول آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،دو سو فیصد بلوں کا بوجھ عوام پر ڈالا،ایک آٹے کے تھیلے کیلئے عام شہری ترس رہاہے جس کی عجیب توجیہات پیش کی جا رہی ہیں،ہم حکومت میں گندم کی فصل سے پہلے پلاننگ کرتے رہے کوئی بحران نہیں آیا۔انہوں نے کہا خیبر حکومت کو عدلیہ کی طرف سے غلط بیانی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے موجودہ حکومت کی کرپشن کی کلی کھول دی ہے،ڈھونڈنے سے پرانا پاکستان نہیں ملتا اور کرپشن پر ٹرانسپریسی انٹرنیشنل چیخ چیخ کر کرپشن کی داستان سنا رہی ہے۔

حمزہ

مزید : صفحہ اول