بلوچستان اسمبلی کا سپیکر ہوں مگر اہمیت نہیں دی جا رہی، عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان اسمبلی کا سپیکر ہوں مگر اہمیت نہیں دی جا رہی، عبدالقدوس بزنجو

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر ہیں مگر انہیں اہمیت نہیں دی جا رہی، اگر کوئی بندہ نہیں چل پا رہا تو اس کی جگہ تبدیلی آنی چاہیے۔یہ بات انہوں نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے بعد میری اہمیت ہے جسے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ کس نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے؟ حکومت یہی رہے گی۔ عوام سے پوچھیں کہ کیا وہ مطمئن ہیں یا ان کی سی ایم تک پہنچ ہے۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ہر ایک کو رسائی تھی مگر آج معتبرین اور وزرا تک وہاں نہیں جا سکتے۔ انہیں بھی کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہ پیسے استعمال کر سکتی ہے اور نہ ہی عوام کی دہلیز پر انصاف فراہم کر سکی تو کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ حکومت صحیح کام کر رہی ہے، پارٹی کے اندر ہی تبدیلی لائیں گے۔

بزنجو

مزید : صفحہ اول