پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل یا مئی میں کرانے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل یا مئی میں کرانے کا فیصلہ‘پنجاب حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمدجاویدقاضی کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی اپریل مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری مکمل ہے اور اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو چٹھی لکھ دی گئی ہے۔ اب الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے مقررکرنی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام گراونڈ ورک مکمل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات