لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنیوالے کرنل (ر) انعام الرحیم رہا

لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنیوالے کرنل (ر) انعام الرحیم رہا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنیوالے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو رہا کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے انعام الرحیم کو 7 دسمبر 2019 کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا، وزارت دفاع نے عدالت اعتراف کیا تھا انعام الرحیم ان کی حراست میں ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے انعام الرحیم پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا تھا۔انعام الرحیم کے صاحبزادے حسنین انعام نے میڈیا کو بتایا تھا 16 دسمبر کی شب ساڑھے 12 بجے عسکری 14 میں واقع ان کی گھر کی گھنٹی بجی اور جب انہوں نے دروازہ کھولا تو سیاہ لباس میں 8 سے 10 مسلح افراد ان کے گھر میں گھس آئے۔حسنین انعام کے مطابق یہ افراد والد کو اسلحے کے زور پر زبردستی اپنے ہمراہ گاڑی میں ڈال کر سا تھ لے گئے اور انہیں دھمکی بھی دی اگر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی گمشدگی کو رپورٹ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

انعام الرحیم رہا

مزید : صفحہ اول