فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کی تعمیری حمایت اور معاونت جاری رکھے: چین
بیجنگ(آئی این پی) چین نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنے اندرونی انسداد دہشت گردی مالی تعاون نظام کو مستحکم کرنے کیلئے عظیم کوششیں کیں اور اس حوالے سے پیشرفت انتہائی واضح ہے،پاکستان کی سیاسی قوت فیصلہ اور متحرک کوششوں کو عالمی برادری کی جانب سے ہمیشہ تسلیم کیا جائے گا اور وہ اس کی حوصلہ افزائی کرے گی، امید ہے ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے نظام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جاری کوششوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی تعمیری حمایت اور معاونت جاری رکھے گا،چین ایف اے ٹی ایف کی بامقصد،منصفانہ اور تعمیری رویے کی حمایت جاری رکھے گا اور وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ بات چیت میں شریک رہے گا۔جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات ایف اے ٹی ایف کا نصب العین اور مقصد ہے تا کہ ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے ان ممالک کی مدد کرنا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ جیسا کہ ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسفک جوائنٹ گروپ کیلئے شریک چیئرمین اور صدر ہے تو چین بامقصد،منصفانہ اور تعمیری رویے کی حمایت جاری رکھے گا اور وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ بات چیت میں شریک رہے گا۔
چین