اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت بوکھلاگیا، پاکستان پر دنیا کو گمراہ کرنے کا الزام لگا دیا

    اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت بوکھلاگیا، پاکستان پر دنیا ...

  



نیو یارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں بھارت کے نائب مستقل مندوب ناگراج نائیڈو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے جب بھی مسئلہ کشمیر پر بات کی اس کا لہجہ زہر آلود اور تقریر نفرت پر مبنی ہوتی ہے، بین الاقوامی برادری حقیقت سے آشنا ہے اس کو تقریروں سے نہیں بہلایا جا سکتا، پاکستان اقوام متحدہ کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھاتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہو پاتا، پاکستان کو ادراک کرنا ہو گا دنیا تسلیم کر چکی یہ معاملہ فریقین کا باہمی مسئلہ ہے، پاکستان بین الاقوامی برادری کو متنازع نہ بنائے، پاکستان اقلیتوں پر کیسے بات کر سکتا ہے جبکہ وہ خود اقلیتوں کو ختم ر رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ میں بھارت کے نائب مستقل مندوب ناگراج نائیڈو نے سیکر ٹر ی جنرل کی رپورٹ کے بارے میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہاپاکستانی وفد جب بھی بولتا ہے غلط بیانیہ دنیا کے سامنے رکھتا ہے۔پاکستان کو خطرہ ہے اپنے اس جھوٹ کو چھپانے کیلئے ایسا کیا بہانہ استعمال کرے کہ منہ دکھانے کے قابل رہے۔ پا کستا ن کو اچھے سے معلوم ہے جھوٹی بیان بازی سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہونیوالا۔واضح رہے بھارتی مندوب کا یہ بیان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کے مشیر سعد احمد وڑائچ کے مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔

بھارت بوکھلاہٹ

مزید : صفحہ اول