سندھ اسمبلی: محتسب ترمیمی قانون پر گورنر کے اعتراضات مسترد

سندھ اسمبلی: محتسب ترمیمی قانون پر گورنر کے اعتراضات مسترد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے صوبائی محتسب کے ترمیمی قانون پر گورنر سندھ کی جانب سے کئے جانے والے عتراضات کومسترد کردیا ہے۔ جمعرات کو ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار نے دوبارہ محتسب ایکٹ ترمیمی مسودہ ایوان میں پیش کیا۔منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا صوبائی محتسب ایکٹ میں ترامیم کا قانون دوبارہ ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ترمیمی قانون کے تحت محتسب سندھ کی تقرری کا اختیار گورنر سے واپس لیکر وزیر اعلی سندھ کو دیدیا گیا گیا۔بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کرگئے۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے برخاست کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر