سندھ حکومت نے مستحقین زکواۃ کے لیے فنڈز جاری کردیئے

سندھ حکومت نے مستحقین زکواۃ کے لیے فنڈز جاری کردیئے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے 95ہزارمستحقین زکواۃ کے لیے 57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الاؤنس کی مدمیں جاری کردیئے ہیں، مستحقین زکواۃ کوفی کس 6ہزار روپے دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے95مستحقین زکواۃ کی دہائی 6 ماہ بعد سن لی اور مستحقین زکواۃ کیلیے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔محکمہ زکواۃ سندھ نے57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الاؤنس کی مدمیں جاری کئے۔سندھ کے95082مستحقین زکواۃ کوفی کس 6ہزارروپے دئیے گئے، 570ملین کے فنڈز سندھ بینک کے ذریعے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے بیواؤں،نادارافرادکوفنڈ کی ادائیگی جولائی 2019سے التوا میں تھی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے مستحقین زکواۃ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کیا ہے، آئندہ ششماہی کیلیے گزارہ الاؤنس کااجرابائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہوگا، بائیومیٹرک تصدیق کے لیے نادرا 12 روپے فی کس وصول کرے گا۔وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بائیومیٹرک تصدیق کیلئے 50لاکھ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر