کراچی،مقتول ریحان کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان صلح ہوگئی

کراچی،مقتول ریحان کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان صلح ہوگئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذشتہ سال اگست میں بہادرآباد میں تشدد کے باعث مارے جانے والے ریحان کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ریحان کے قتل کا معاملہ زیر بحث آیا تو ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کے ورثا اور ملزمان کے درمیان کمپرومائز ہو چکا ہے اور ملزمان کو رہائی بھی مل گئی ہے،جس پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔یاد رہے کہ گذشتہ سال17 اگست کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 14 سالہ ریحان کو تشدد کے بعد قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، لیکن ملزمان کو سزا نہ مل سکی، مقتول کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے عمل سے ملزمان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔مقدمے میں زبیر خان، شکیب،شارق، دانیال یوسف،انس سمیت آٹھ سے زائد ملزمان نامزد تھے ملزمان نے ریحان کو برہنہ کرکے مارا تھا، اہل خانہ نے کچھ ماہ قبل مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست بھی دائر کی تھی،مگر باہمی رضا مندی کے باعث کیس ختم کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر