خصوصی ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا، سید قاسم نوید قمر

    خصوصی ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا، سید قاسم نوید قمر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے حکومت سندھ کے تمام خصوصی ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے کیونکہ ان ملازمین کا خصوصی کنویونس الانس ایک ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر دو ہزار ماہانہ روپے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اضافہ مروجہ کنوینس الانس کے علاوہ ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ایسے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں جن سے خصوصی افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ کے افسران بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ہم نجی شعبے سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ خصوصی ملازمین کے کے پیکیج میں اضافہ کریں گے تاکہ ان کی مسائل کو کم کیا جاسکے'۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کا ممبر ہونے کے ناطے ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم خصوصی افراد کے لیے ایک آرام دہ زندگی مہیا کرنے میں اور ان کو آگے بڑھنے میں مدد کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر