کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)درخشاں کے علاقے سی ویو چنکی منکی کے قریب فٹ پاتھ سے نوجوان کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا، متوفی کی شناخت 20 سالہ احسان کے نام سے ہوئی جبکہ درخشاں کے علاقے ڈیفنس توحید کمرشل میں واقع فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی شناخت 55 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی جوکہ فلیٹ میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا جبکہ اس کی ہلاکت طبعی بتائی جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر