پی ٹی آئی شرمندگی یا افسوس سے قطعی عاری ہے،وقار مہدی

پی ٹی آئی شرمندگی یا افسوس سے قطعی عاری ہے،وقار مہدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو نوٹنکی بازکی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں غذائی اجناس سمیت ہر چیز پر حکومت کی جانب سے قہر پڑنے اورعوام کی چیخیں نکل جانے کے باوجودپی ٹی آئی شرمندگی یا افسوس سے قطعی عاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے صدر، وزیراعظم اور کابینہ کو ڈالر، آلو، ٹماٹر، آٹے،چینی، دال کا نہیں پتا وہ ملک اور عوام کیلئے کیا فلاحی کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ قرضے لینے کے باوجود آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عمران نیازی کی نالائقی کے سبب آج پاکستان پوری دنیا میں مذاق بنا ہوا ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ آٹا بحران کیخلاف سلیکٹڈ وزیراعظم کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بھی ایک مذاق ثابت ہوگا اور انکوائری کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکے گا کیونکہ فلور اور شوگر کارٹل در حقیقت نیازی حکومت کے جدامجد ترین کارٹل کا ایک رخ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر