جُمَادی الثانی کاچاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا

جُمَادی الثانی کاچاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جُمَادَی الثانی1441؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس کل(ہفتہ)25جنوری کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)،موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0321-2022000، 0321-2484604، 99261404،(021)99261403پر رابطہ قائم کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر