باجوڑ میں جلد سرکاری ریڈیواسٹیشن کام شروع کرے گا، امتیاز حسین شاہ

باجوڑ میں جلد سرکاری ریڈیواسٹیشن کام شروع کرے گا، امتیاز حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ محمد امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کو بندوبستی اضلاع اور پشاور کے صحافیوں کی طرح مراعات وسہولیات دئیے جائیں گے۔ باجوڑ میں جلد سرکاری ریڈیو اسٹیشن کام شروع کریگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ باجوڑ کے موقع پر سرکاری ریڈیو اسٹیشن کیلئے جگہ کا معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر باجوڑ پر یس کلب کے صدر حسبان اللہ، سینئر صحافی مسعود خان، عرفان اللہ جان، محمد طاہر، فضل رحمن، گل احمد جان، حنیف اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔سیکرٹری انفارمیشن محمد امتیاز حسین شاہ نے باجوڑ میں پختونخواہ ریڈیو کے علاقائی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضم اضلاع کے صحافیوں کو پشاور اور دیگر بندوبستی اضلاع کے صحافیوں کی طرح مراعات وسہولیات دی جائیگی اور پریس کلبوں کو مکمل سہولیات بھی فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ باجوڑ میں سرکاری ریڈیو اسٹیشن بھی جلد نشریات شروع کریگا۔