نوشہرہ، پیرپائی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن 20 کنال سرکاری زمین واگزار

نوشہرہ، پیرپائی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن 20 کنال سرکاری زمین واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا پیرپائی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن 20 کنال سرکاری زمین واگزار کرادی تفصیلات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر نے پیرپاء مین جی ٹی روڈ سے پیریائی گاؤں تک 1.5 کلو میٹر رقبہ پر محیط علاقے سے تجاوزات کو ہٹا کر 20 کنال سرکاری زمین واگزار کرادی۔ 62 مکانات, 59 دکانوں اور کیبنز کے ساتھ تجاوزات کی وجہ سے روڈ پر آمدورفت میں دقت پیش آرہی تھی۔ جس کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔ آپریشن میں ٹی ایم ائے نوشہرہ کے سٹاف نے حصہ کی۔ جبکہ کسی ناخوشگوار مسلئے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری موجود تھی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا یہ سلسلہ تمام ضلعے میں اسی طرح بلاتفریق جاری رہے گا۔