گوادر عملی ترقی کی جانب گامزن، جلد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہو گا: جام کمال

گوادر عملی ترقی کی جانب گامزن، جلد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہو گا: ...

  



گوادر (آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور، تعلیم و صحت کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر عبدالرؤف رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹریزمواصلات، صحت، کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کو بتایا گیا گوادر اولڈ سٹی کی ٹاؤن پلا ننگ، نکاسیء آب، سڑکوں کی پختگی اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، تین ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے سورڈ ڈیم سے گوا د ر تک پانی کی پائپ لائن کی تنصیب کے بعد ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیاہے، گوادر کی تمام چھوٹی بڑی سکیموں کو روڈ نیٹ ورک سے منسلک کیا جارہا ہے، گوادر میں 90منزل تک ہائی رائز عمارتیں تعمیر ہوسکیں گی، گوادر میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے ٹراما سینٹر اور پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے کام کا آغاز کیاجارہا ہے، گوادر میں فٹ سال گراؤنڈ کی تعمیر کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ کوہ باطل پر سنسٹ پوائنٹ پارک رواں سال میں مکمل کرلیا جائے گا، اجلاس کو بتایا گیا نیو ٹا ؤن ہاؤسنگ سکیم میں پارک کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے، اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان کی منظوری کے تناظر میں جی ڈی اے کے بائی لاز کا جائزہ بھی لیا گیا جن کی منظوری کے بعد تعمیرات کیلئے این او سی کا اجراء شروع کردیا جائیگا، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا گوادر اب عملی ترقی کررہا ہے اور اس کا شمار جلد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا، گوادر کی ترقی مربوط حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوادر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا پانی پارکوں، کارواش اور تعمیراتی کاموں کیلئے تجارتی طور پر ا ستعمال میں لایا جائے اور حاصل ہونیوالی آمدنی پلانٹ کو چلانے پر خرچ کی جائے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل و معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے گوادر میں صحت و تعلیم کے محکموں میں خالی آسامیوں پر اہلیت کے مطابق بھرتی کی ہدایت بھی کی۔

جام کمال

مزید : صفحہ اول