کرکٹ سیریز، قذافی سٹیڈیم کے دوکلومیٹر کے احاطے میں سکول بند
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جمعہ اور ہفتے کو سکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دو دن شہر کے سکولوں میں 11بجے چھٹی دی جائے گی جبکہ قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں مکمل چھٹی ہو گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کمان 33 سالہ محمود اللہ کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ کے دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
سکول بند