خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس آفیسر کیلئے تعریفی لیٹر کااعلان

خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس آفیسر کیلئے تعریفی لیٹر کااعلان

  



لاہور(کرائم رپورٹر) انچارج انوسٹی گیشن نصیر آباد خالد گورسی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک خطر ناک اشتہاری ملزم نادر عرف نادری ڈوگر کو گرفتار کر لیا ہے جس پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے انہیں تعریفی لیٹر دینے کا اعلان کیا ہے بتایا گیا کہ شہر بالخصوص ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زیشان اصغر کو ڈاکوؤں بالخصوص اشتہاریوں کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا جس پر انھوں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کی نگرانی میں انچارج انوسٹی گیشن نصیر آبادخالد گورسی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے خطر ناک اشتہاری ملزم نادر عرف نادری ڈوگر کو گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف شہر میں ڈکتی کے درجنوں مقد مات درج ہیں۔

مزید : علاقائی