پاک بنگلہ دیش سیریزپر سکیورٹی الرٹ رکھی جائے، سی سی پی او ذولفقار حمید

    پاک بنگلہ دیش سیریزپر سکیورٹی الرٹ رکھی جائے، سی سی پی او ذولفقار حمید

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بنگلہ دیشی ٹیم کے رہائشی ہوٹل اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرکے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ایس پی سول لائنز نے ہوٹل میں سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ ذوالفقار حمید نے ایس پی دوست محمد کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ سی سی پی او نے ڈائریکٹر آئی سی سی ذاکر خان اور بنگلہ دیشی ٹیم کے سکیورٹی آفیسر سے بھی ملاقات کی۔ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کی سکیورٹی ٹیم کے انچارج نے حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے ہوٹل میں قائم عارضی ہسپتال کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں وہ قذافی سٹیڈیم گئے جہاں پولیس افسروں نے سی سی پی او کو قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمز کی پریکٹس کے وقت سکیورٹی مسلسل الرٹ رکھی جائے۔

مزید : علاقائی