اے ایس ایف نے خاتون مسافر سے سونے کے بسکٹ برامد کرلیے

اے ایس ایف نے خاتون مسافر سے سونے کے بسکٹ برامد کرلیے

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) اے ایس ایف نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرچ کاونٹر پر چیکنگ کے دوران استنبول جانے والی خاتون مسافر ثنا خالد سے گولڈ کے بسکٹ برآمد کرلئے۔ اے ایس ایف نے نجی ائیر لائن 242 کے ذریعے بیرون ملک جانے والی مسافر خاتون سے 100 گرام سونے کے بسکٹ برآمد کر کے مزید تحقیقات کیلئے مسافر خاتون کو کسٹمز کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی