فیروز والہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے

فیروز والہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے

  



فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے تاجر سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر شہری کو زخمی کردیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بیگم کوٹ کر قریب ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری محمد ارشد کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے راوی پل کے قریب واردات کے دوران گولی مار کر راہگیر کو زخمی کر دیا چمن کالونی شاہدرہ میں تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا اور اس سے ایک لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی تاجر محمد ایوب کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساٹھ تولے زیورات اور پانچ لاکھ روپے کی رقم و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے راوی ریحان میں ذوالفقار سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے میڈیسن کی دکان میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کرکے لے گئے۔ شاہدرہ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے مختلف علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں اور ایک کار چوری کر لی۔

مزید : علاقائی